صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کے ایکشن پر بھارت کو مرچیں لگ گئیں، آئی سی سی کو شکایت کر دی
بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، بھارتی میڈیا


دبئی: بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شکایت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ای میل لکھ کر شکایت کی ہے،شکایت میں بھارتی بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کی جانب سے ففٹی اسکور کرنے پر اپنائے گئے جشن کے انداز پر اعتراض اٹھایا ہے۔
اس کے علاوہ سپر فور مرحلے کے دوران حارث رؤف پر بھی ‘اشتعال انگیز اشارے’ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں،بورڈ کا کہنا ہے کہ گراؤ نڈ میں یہ رویہ اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہے لہٰذا کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ بھارت کا یہ اقدام پی سی بی کی جانب سے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو کے خلاف شکایت درج کرانے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے،سوریا کمار نے چودہ ستمبر کو ہونے والے میچ میں آپریشن سندور اور پہلگام حملے کا ذکر کر کے کھیل میں سیاست لانے کی کوشش کی تھی۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago




