ٹرمپ نے کہا "صدر اردوان ایک مضبوط رائے رکھتے ہیں، اور اگرچہ میں عام طور پر ایسے افراد کو پسند نہیں کرتا، لیکن اردوان ان میں ایک استثنا ہیں


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کے لیے غیر معمولی تعریفی کلمات ادا کیے۔
وائٹ ہاؤس آمد پر صدر ٹرمپ نے ترک ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں ون آن ون ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے اردوان کو "بہترین آدمی" اور "انتہائی مضبوط شخصیت" قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا "صدر اردوان ایک مضبوط رائے رکھتے ہیں، اور اگرچہ میں عام طور پر ایسے افراد کو پسند نہیں کرتا، لیکن اردوان ان میں ایک استثنا ہیں۔"
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اردوان نے ترکی میں قابلِ ذکر خدمات انجام دی ہیں، اور دونوں ممالک کے تعلقات — چاہے جنگ سے متعلق ہوں یا تجارت سے — ہمیشہ بہتر رہے ہیں۔
روس-یوکرین تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا "صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی دونوں، اردوان کا احترام کرتے ہیں۔ دنیا ان کی عزت کرتی ہے، میں بھی کرتا ہوں۔ اگر وہ چاہیں تو اس تنازع پر مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔"
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردوان کی طرح وہ خود بھی غیر جانبدار رہنا پسند کرتے ہیں۔ یوکرین جنگ کے تناظر میں انہوں نے رائے دی کہ:
"اگر اردوان واقعی اثر ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں روس سے تیل اور گیس کی خریداری روک دینی چاہیے۔"
شام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ:
"میرا خیال ہے کہ شام کے سابق حکمران کو ہٹانے کی بڑی حد تک ذمہ داری اردوان پر عائد ہوتی ہے، حالانکہ وہ اس کا کریڈٹ نہیں لیتے — جبکہ انہیں ضرور لینا چاہیے۔"
ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں مزید کہا "میں نے اردوان سے کہا کہ آپ شام کو حاصل کرنا چاہتے تھے، اور آپ اس میں کامیاب ہوئے، یہ آپ کی جیت ہے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں F-35 طیاروں، F سیریز کے دیگر جنگی طیاروں اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔

بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کے لیے اداکاری چھوڑی ، فرح حسین
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کو 10 لاکھ تک امداد دی جائے گی ، مریم نواز
- 4 گھنٹے قبل

سلووینیا کا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

چاغی سیکورٹی فورسز کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
- 8 گھنٹے قبل

روزانہ دہی کھانے کی عادت طویل اور صحت مند زندگی کا راز ہو سکتی ہے
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سابق فرانسیسی صدر کو مجرمانہ سازش پر 5 سال قید، قذافی فنڈنگ کیس میں اہم فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

میٹا کی جانب سے کم عمر صارفین کے لیے فیس بک اور میسنجر میں اہم تبدیلی
- 6 گھنٹے قبل

ایف بی آر کی وضاحت: انکم ٹیکس فارم میں تبدیلی نہیں کی ، 30 ستمبر ڈیڈ لائن برقرار
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 فائنل میں جگہ بنالی
- 5 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر ساف انڈر17 فائنل میں جگہ بنا لی
- 7 گھنٹے قبل
اسرائیل کا صنعا پر فضائی حملہ، انصاراللہ کے 11 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
- 2 گھنٹے قبل