Advertisement
پاکستان

ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ، انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور سرٹیفکیشن لازمی قرار

اکثر یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کے پاس عملی تجربہ نہیں ہوتا، اور عملی میدان میں درکار ہنر اور تجربے سے محروم رہ جاتے ہیں، ایچ ای سی

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Sep 26th 2025, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ، انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور سرٹیفکیشن لازمی قرار

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستان میں انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور انڈسٹری سے متعلقہ سرٹیفکیشن لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے تحت یہ نیا اقدام انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیم اور صنعت کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنا اور گریجویٹس طلبہ کی عملی مہارتوں کو بہتر بنا کر انہیں ملکی و بین الاقوامی جاب مارکیٹ میں زیادہ مسابقتی بنانا ہے۔

اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اکثر یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کے پاس عملی تجربہ نہیں ہوتا، اور عملی میدان میں درکار ہنر اور تجربے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں پر لاگو ہوگا، طلبہ کو 3 کریڈٹ آورز پر مشتمل سپروائزڈ انٹرن شپ مکمل کرنا ضروری ہوگا، تاکہ وہ عملی ماحول میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کر سکیں۔

اس کے علاوہ طلبہ کے لیے آئی ٹی، فنانس، کنسٹرکشن، ہیلتھ اور دیگر اہم شعبوں میں انڈسٹری سرٹیفکیشن حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

دوسری جانب ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کا یہ اقدام پاکستانی طلبہ کے لیے ایک مثبت تبدیلی ثابت ہوگا کیونکہ عالمی سطح پر گریجویٹس سے نہ صرف تعلیمی قابلیت بلکہ عملی تجربہ اور تکنیکی مہارتوں کی توقع کی جاتی ہے۔

Advertisement
ڈی جی آئی ایس پی آرکا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آرکا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

  • 4 hours ago
شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

  • 5 hours ago
پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایڈمیشن پالیسی منظور

پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایڈمیشن پالیسی منظور

  • 2 hours ago
اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، صدر ٹرمپ

اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، صدر ٹرمپ

  • 5 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

  • an hour ago
شہریوں کیلئے اچھی خبر،سوئی ناردرن گیس نے نئے گھریلو کنکشن کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں

شہریوں کیلئے اچھی خبر،سوئی ناردرن گیس نے نئے گھریلو کنکشن کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں

  • 3 hours ago
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے  اپنی زندگی کی ایک انتہائی اذیت ناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کی ایک انتہائی اذیت ناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

  • 20 minutes ago
کراچی یونیورسٹی  نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر دی

کراچی یونیورسٹی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر دی

  • 32 minutes ago
سونا مسلسل دوسرے روزہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا مسلسل دوسرے روزہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • an hour ago
ژوب:گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ پر فائرنگ ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 زخمی

ژوب:گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ پر فائرنگ ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 زخمی

  • an hour ago
ضلع ٹانک : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے  امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کر دیا

ضلع ٹانک : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کر دیا

  • 4 hours ago
کراچی میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض جاں بحق

کراچی میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض جاں بحق

  • 3 hours ago
Advertisement