سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ یکم اکتوبر سے امریکا میں درآمد کی جانے والی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا


امریکا نے بھارت کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے دواسازی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق، امریکا نے کچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد، فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
اسی سلسلے میں، فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ یکم اکتوبر سے امریکا میں درآمد کی جانے والی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔
ٹرمپ کے مطابق، اگر کمپنیاں امریکا میں ادویات بنانے کے پلانٹس لگائیں گی تو انہیں اس ٹیرف سے استثنا حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مختلف وجوہات کے باعث اٹھایا جا رہا ہے، تاہم سب سے اہم وجہ قومی سلامتی کے تحفظات ہیں۔
امریکی فیصلے کے بعد بھارت کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، کیونکہ بھارت دنیا کے بڑے دواساز ممالک میں شمار ہوتا ہے، اور امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زائد ادویات بھارت سے درآمد کی جاتی ہیں۔
"انڈیا ٹوڈے" کی رپورٹ کے مطابق، بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل مصنوعات امریکا کو ایکسپورٹ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ دیکھا گیا ہے، اور امریکا نے بھارت سے آنے والی کئی اشیاء پر پہلے ہی 50 فیصد ٹیرف نافذ کر رکھا ہے، جس سے بھارتی برآمدکنندگان متاثر ہو رہے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 17 گھنٹے قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 19 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 دن قبل

