سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ یکم اکتوبر سے امریکا میں درآمد کی جانے والی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا


امریکا نے بھارت کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے دواسازی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق، امریکا نے کچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد، فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
اسی سلسلے میں، فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ یکم اکتوبر سے امریکا میں درآمد کی جانے والی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔
ٹرمپ کے مطابق، اگر کمپنیاں امریکا میں ادویات بنانے کے پلانٹس لگائیں گی تو انہیں اس ٹیرف سے استثنا حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مختلف وجوہات کے باعث اٹھایا جا رہا ہے، تاہم سب سے اہم وجہ قومی سلامتی کے تحفظات ہیں۔
امریکی فیصلے کے بعد بھارت کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، کیونکہ بھارت دنیا کے بڑے دواساز ممالک میں شمار ہوتا ہے، اور امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زائد ادویات بھارت سے درآمد کی جاتی ہیں۔
"انڈیا ٹوڈے" کی رپورٹ کے مطابق، بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل مصنوعات امریکا کو ایکسپورٹ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ دیکھا گیا ہے، اور امریکا نے بھارت سے آنے والی کئی اشیاء پر پہلے ہی 50 فیصد ٹیرف نافذ کر رکھا ہے، جس سے بھارتی برآمدکنندگان متاثر ہو رہے ہیں۔

آئی سی سی کا فیصلہ: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو قصوروار قرار
- 2 گھنٹے قبل

حارث رؤف اور رونالڈو کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے،ویڈیو وائرل
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
- 4 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب: بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں
- 20 منٹ قبل

ایشیا کپ فائنل پاک بھارت ٹاکرا،ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگ گئی
- 4 گھنٹے قبل

رحمان بابا، بیجو اور درانی قبرستان کی تاریخ ،ازڈاکٹر عظیم شاہ بخاری
- ایک گھنٹہ قبل

نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

غزہ بحران: نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا،دوران تقریر متعدد ممالک کے نمائندوں کا واک آؤٹ
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کرکٹ بورڈکی شکایت پرصاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی آئی سی سی میں پیشی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب: صوبائی حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

اتر پردیش: میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر پولیس تشدد، 20 مسلمانوں پر مقدمے
- 3 منٹ قبل

لداخ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی شہادت پر پاکستان کا ردِعمل آگیا
- 2 گھنٹے قبل