غزہ بحران: نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا،دوران تقریر متعدد ممالک کے نمائندوں کا واک آؤٹ
نیتن یاہو نے حال ہی میں ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کا ذکر کیا تھا جسے مسلم رہنماؤں نے عرب دنیا کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا


نیویارک : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو عالمی سطح پر ایک دفعہ پھر بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں آج اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی سب سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطاب کے لیے دعوت دی گئی،جیسے ہی اسرائیلی وزیر اعظم کے اسٹیج پروہیں متعدد ممالک کے وفود ہال سے باہر چلے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو کے آج جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے موقع پر عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کا ذکر کیا تھا جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب دنیا کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔
آج ہونے والے اجلاس کے پہلے سیشن میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے فوراً بعد یعنی دوسرے اسپیکر وزیراعظم شہبازشریف ہیں اور وزیراعظم پاکستان کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم،عرب رہنما واپس جنرل اسمبلی آئیں گے۔
آج تقریر کرنے والے تیسرے رہنما چین وزیراعظم لی چیانگ ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ ان کی تقریر سننے کے لیے جنرل اسمبلی میں پاکستان سمیت مسلم اور عرب رہ نماوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا خطاب بھی آج ہی ہوگا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 10 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 10 گھنٹے قبل





