انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں دیے گئے متنازع بیان پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصوروار قرار دے دیا ہے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں دیے گئے متنازع بیان پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصوروار قرار دے دیا ہے۔
کرکٹ سے متعلق ویب سائٹس کے مطابق، آئی سی سی نے اس بیان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان گزشتہ روز پاکستانی شکایت کے بعد آئی سی سی میچ ریفری کے سامنے پیش ہوئے تھے، جہاں آج میچ ریفری رچی رچرڈسن نے اپنا فیصلہ سنایا، اور سوریا کمار پر سیاسی بیان دینے کا الزام درست ثابت ہوا۔
ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کی تفصیلی رپورٹ جلد آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جائے گی، جبکہ سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ 14 ستمبر کو ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میں پاکستان کے خلاف فتح کے بعد سوریا کمار یادیو نے میچ پریزنٹیشن میں پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ایک متنازع سیاسی بیان دیا تھا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔
پی سی بی نے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے گزشتہ روز بھی سوریا کمار یادیو کو ہیرو بننے کی کوشش میں سیاسی بیان بازی پر تنبیہ کی تھی، جسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا گیا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago



