Advertisement

ایشیا کپ فائنل : دونوں ممالک کے مابین تناؤبرقرار، ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

اس سے قبل گروپ میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا اور اسی رویے کے فائنل میں بھی دہرائے جانے کا امکان ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 27th 2025, 12:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیا کپ فائنل : دونوں ممالک کے مابین تناؤبرقرار، ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

دبئی: ایشیا کپ کے فائنل ٹاکرے میں بھی پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ کی صورتحال برقرا رہے جس کے بعد ٹرافی کے دونوں کپتانوں کے فوٹو شوٹ کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بڑے مقابلے سے قبل روایتی ماحول سے ہٹ کر کچھ غیر معمولی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔

اس حوالے سے ایشیا کپ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ آج یعنی ہفتے کے روز کوئی فوٹو سیشن نہیں ہوگا اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کو فائنل سے قبل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گروپ میچ میں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا اور اسی رویے کے فائنل میں بھی دہرائے جانے کا امکان ہےایسی صورتحال دکھائی دے رہی ہے کہ ممکن ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصویریں نہ بنوائیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان آج رات پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

خیال رہے پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے اور بھارتی ٹیم نویں ٹائٹل کے لیے کل میدان میں اترے گی۔ بھارت نے گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

کرکٹ کے شائقین اس ہائی وولٹیج مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم میدان سے باہر کشیدگی نے ماحول کو مزید سنجیدہ بنا دیا ہے۔ بھارت میچ جیت کر ہیٹ ٹرک کرنا چاہتا ہے تو پاکستان میچ جیت کر بھارتی فتح کا تسلسل توڑنا چاہتا ہے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
Advertisement