گلوکار سانول عیسی خیلوی نے والد کے ہمراہ مشہور گیت ’تھیواہ‘ کا پرومو جاری کردیا
پرومو کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب سراہا جا رہا ہے


لاہور: معروف فوک گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی فنی وراثت کا سلسلہ اُن کے بیٹے سانول عیسی خیلوی نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔
باپ بیٹے کی اس مشترکہ کاوش کا پہلا نذرانہ، لیجنڈری گیت تھیواہ کے نئے انداز میں ریکارڈ شدہ ورژن کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
گیت کا پہلا پرومو جاری کیا گیا، جس میں عطا اللہ عیسی خیلوی کی ماضی کی یادگار پرفارمنس کی جھلکیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ پرومو کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔
گیت کو سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد کے ساتھ مل کر نئے انداز میں ریکارڈ کیا ہے۔ اس ریمیک میں کلاسک دُھن اور جدید موسیقی کا خوبصورت امتزاج سننے کو ملے گا، جو نہ صرف پرانے شائقین کے دلوں کو چھوئے گا بلکہ نئی نسل کو بھی محظوظ کرے گا۔
تھیواہ کا مکمل گیت جلد ریلیز کیا جائے گا، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
موسیقی کے اس حسین ملاپ سے نہ صرف عیسی خیلوی خاندان کی وراثت کو دوام ملے گا بلکہ پاکستانی فوک موسیقی کو بھی ایک نیا رنگ ملے گا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل



