انتہا پسندی اور عدم برداشت پاکستان کی سیاحت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں،صدر مملکت کا پیغام
سیاحت کے فروغ میں نجی شعبہ، سول سوسائٹی اور نوجوان کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،صدرزرداری


اسلام آباد:صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور عدم برداشت پاکستان کی سیاحت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لمی یومِ سیاحت 2025 کے موقع پر خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت پائیدار ترقی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود قدرتی حسن، ثقافتی ورثہ اور مہمان نوازی عالمی سیاحوں کے لیے کشش رکھتی ہے، مگر ماحولیاتی تبدیلی اور انتہاپسندی جیسے چیلنجز اس راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
اپنے بیان میںانہوں نےمزید کہا کہ سیاحت اور پائیدار تبدیلی عالمی یوم سیاحت 2025 کا موضوع قرار دیا گیا ہے، ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی سیاحتی ترقی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاحت سے نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ مل سکتا ہے بلکہ خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان سیاحت کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف (SDGS) سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ گرین سرٹیفکیشن، کمیونٹی بیسڈ اور ماحولیاتی سیاحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت نے کہا کہ سیاحت، امن و ہم آہنگی کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، ورثے اور مہمان نوازی کا حامل ملک ہے، سیاحت کے فروغ میں نجی شعبہ، سول سوسائٹی اور نوجوان کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

صدر مملکت نےقومی اسمبلی اجلاس 29 ستمبر اور سینیٹ اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے: صدر و وزیراعظم کا پیغام
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی میوزیکل شو،عارف لوہار، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نےخوب سر بکھیرے
- 3 گھنٹے قبل

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بینی بلانکو کیساتھ شادی کر لی
- 4 گھنٹے قبل

چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں صنعتی نمائش کا انعقاد،متعدد کمپنیوں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

کراچی:خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کر نے کا فیصلہ
- 19 منٹ قبل

اوکاڑہ میں پسند کی شادی پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے
- 3 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے زیر اہتمام مینگروو شجرکاری مہم2025 کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا
- 2 گھنٹے قبل