ایشیا کپ فائنل، میچ سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کے لیے اردو میں ہدایت نامہ جاری کر دیا
منتظمین نے شائقین پر زور دیا کہ وہ کھیل کے دوران کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کریں اور تمام قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں


پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کے لیے اردو میں ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔
دبئی اسٹیڈیم کے انتظام کرنے والی ایونٹس سکیورٹی کمیٹی (ESC) نے تصدیق کی ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
منتظمین نے شائقین پر زور دیا کہ وہ کھیل کے دوران کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کریں اور تمام قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں تاکہ متحدہ عرب امارات کی مہذب تصویر اور دبئی کی عالمی معیار کے کھیلوں کی میزبانی کا وقار برقرار رہے۔
منتظمین کے مطابق دبئی پولیس کے تمام خصوصی یونٹس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور اسٹیڈیم کی سکیورٹی میں کسی قسم کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔
#News | Dubai ESC Affirm Stadium Security Readiness Ahead of Asia Cup Title Decider
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) September 27, 2025
Details:https://t.co/NAUQpcOmvK#EventsSecurityCommittee#AsiaCupCricket2025 #YourCommitmentisHappiness pic.twitter.com/RBUZAQ2EXt
دبئی پولیس نے کرکٹ فینز سے درخواست کی ہے کہ کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے، اسٹیڈیم میں نظم و ضبط کو متاثر کرے یا نفرت و نسل پرستی کو فروغ دے۔
فائنل کے ٹکٹ ہولڈرز کیلئے اہم ہدایات
شائقین میچ شروع ہونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے پہنچیں۔ ایک ٹکٹ پر صرف ایک بار انٹری ہوگی، دوبارہ داخلہ کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں موجود رضاکاروں کی ہدایات اور بورڈز پر درج ہدایات پر عمل کریں۔ گاڑیاں صرف مخصوص پارکنگ میں کھڑی کریں، سڑک پر گاڑی روکنے سے گریز کریں۔
آتش بازی، فلیئرز، لیزر پوائنٹرز، اور کوئی بھی آتش گیر یا خطرناک مواد لانے کی اجازت نہیں ۔ نوکیلی اشیاء، ہتھیار، زہریلے مادے، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کو اسٹیڈیم لانے پر پابندی ہوگی۔ بڑی چھتریاں، کیمرہ ٹرائی پوڈز، سیلفی اسٹیکس اسٹیڈیم نہ لائیں۔
اس کے علاوہ سیاسی بینرز یا وہ بورڈز جو منتظمین سے منظور شدہ نہ ہوں، اس کی بھی ممانعت ہے۔ پالتو جانور، سائیکلیں، اسکیٹ بورڈز، اسکوٹرز اور شیشے کی بنی اشیاء بھی نہ لائی جائیں۔
دبئی پولیس نے تمام سپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور میچ سے بھرپور لطف اٹھائیں تاکہ کھیل کی اصل روح کے مطابق مثبت ماحول قائم رہے۔
واضح رہے کہ اایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہوگا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل







