افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی،نائب ترجمان طالبان حکومت


افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب ترجمان کا کہنا ہے افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی۔
نائب ترجمان طالبان حکومت حمد اللہ فطرت کا کہنا ہے افغانستان 4 ملکی مذاکرات میں افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کرتا ہے، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے موقف کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔
حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ افغانستان بدعنوانی، منشیات اور ہر قسم کے ناپسندیدہ امور کے خلاف اقدامات کر رہا ہے، افغانستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔ کابل کی پالیسی باہمی اعتماد، مثبت روابط اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے۔
حمد اللہ فطرت کا کہنا تھا کہ سیاسی ماہرین کے مطابق علاقائی ممالک کی افغانستان کے استحکام کی حمایت ایک موقع ہے، افغانستان اس کے ذریعے اپنے سیاسی اور اقتصادی روابط مزید مستحکم بنا سکتا ہے، کابل کا ہمسایہ ممالک کے خدشات کا مثبت جواب دینا اعتماد سازی بڑھا سکتا ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 نئے مریض رپورٹ
- 3 hours ago

امریکا نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی، ثالثی کی پیش کش
- 7 hours ago

اوکاڑہ میں پسند کی شادی پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا
- 24 minutes ago

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 17خوارج جہنم واصل
- 6 hours ago

پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- an hour ago

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسافروں کے لیے ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور متعارف کروا دیا
- 7 hours ago

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف افغانستان میں ہلاک
- an hour ago

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بینی بلانکو کیساتھ شادی کر لی
- 3 minutes ago

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے چھوڑے بارودی مواد کے دھماکے سے 3 بچے شہید ، 5 زخمی
- 3 hours ago

ایشیا کپ فائنل، میچ سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کے لیے اردو میں ہدایت نامہ جاری کر دیا
- 6 hours ago

سندھ حکومت کا صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر ایشیا کپ فائنل دکھانےکا اعلان
- 5 hours ago

ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستانی ٹیم اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دیدی گئی
- 2 hours ago