Advertisement

اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو کیسے دی جائے گی،کپتان سلمان علی آغا

بھارت کی جانب سے ٹورنامنٹ میں جو کچھ ہوا وہ کافی مایوس کن تھا،

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Sep 29th 2025, 9:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو کیسے دی جائے گی،کپتان سلمان علی آغا

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو کیسے ٹرافی دی جائے گی، بھارت نے جو کیا وہ ایک اچھی ٹیم نہیں کرتی۔

کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب ایسا کرنا کھیل کی توہین ہے، ٹورنامنٹ میں جو کچھ ہوا وہ کافی مایوس کن تھا، ہاتھ نہ ملانا کرکٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو جو ہدایات ملتی ہیں وہ اسی کو فالو کرتے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ ٹورنامنٹ میں جو کچھ ہوا نہیں معلوم یہ کہاں جاکر رکے گا، امید ہے دیگر ٹیمیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ ایسا نہیں کریں گی۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان کا شکست پر کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم اچھا کھیلے، اپنی ٹیم پر فخر ہے، میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے۔

Advertisement