Advertisement
تفریح

ہمایوں سعید کا شوبز انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

منتخب امیدواروں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں اپنی فیلڈز میں بہترین کردار ادا کرسکیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 29 2025، 2:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمایوں سعید کا  شوبز انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے شوبز کی دنیا میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے لیے ایک بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ہمایوں سعید نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ اس تخلیقی میدان کا حصہ بنیں، چاہے وہ اسکرین پر اداکاری کرنا چاہتے ہوں یا پس پردہ مختلف ذمہ داریاں سنبھالنے کے خواہش مند ہوں۔

انسٹاگرام پیغام میں اداکار نے کہا کہ وہ ان تمام باصلاحیت نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، جو کسی بھی شکل میں تخلیقی عمل میں شمولیت کے خواہاں ہیں، اس فہرست میں پرفارمرز، سنگرز، اسسٹنٹ پروڈیوسر، پروڈکشن ڈیزائنر، رائٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لائن پروڈیوسر، آرٹ ڈائریکٹر، میوزی شینز، گرافک ڈیزائنرز، ایڈیٹرز اور وی ایف ایکس آرٹسٹ شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

ہمایوں سعید نے کہا کہ منتخب امیدواروں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں اپنی فیلڈز میں بہترین کردار ادا کرسکیں، اس پروگرام کے لیے کسی مخصوص تعلیمی ڈگری یا فنون لطیفہ میں تجربے کی شرط نہیں رکھی گئی، تاہم جذبہ اور کمٹمنٹ کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے خاص طور پر نئے گریجویٹ طلبہ کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی، اور کہا کہ یہ پروگرام ان نوجوانوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے جو شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی شوبز انڈسٹری ایک نئے دور میں داخل ہورہی ہے، جیسے پاکستان آئیڈل جو تقریباً ایک دہائی بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے ججز میں راحت فتح علی خان، فواد خان، بلال مقصود اور زب بنگش شامل ہوں گے، جبکہ پہلی بار پاکستانی ناظرین کو گاٹ ٹیلنٹ جیسے عالمی معیار کے شو کا مقامی ورژن دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

شوبز ماہرین کے مطابق ہمایوں سعید کا یہ اقدام پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئے نوجوانوں کے لئے  ٹیلنٹ کے دروازے کھولنے اور تخلیقی صلاحیتوں کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کی اہم کوشش ثابت ہوگا۔

Advertisement
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 12 days ago
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 13 days ago
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 14 hours ago
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 14 hours ago
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 14 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 13 days ago
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 13 days ago
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 14 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 9 hours ago
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 12 days ago
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 13 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 13 hours ago
Advertisement