Advertisement
علاقائی

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد

وائرل مواد، غلط معلومات کے بہاؤ، سنسرشپ کے رجحانات اور اخلاقی تقاضوں کو سمجھنا موجودہ میڈیا نظام کا درست تجزیہ کرنے کے لیے ضروری ہے،ڈاکٹر سویرا شامی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 29th 2025, 8:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام  ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد

سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام فیکلٹی ممبران کے لیے ''ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی، آگاہی، اخلاقیات اور عمل'' کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ذمہ دارانہ میڈیا استعمال کو فروغ دینا تھا،ورکشاپ میں چالیس سے زائد فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ’میڈیا لٹریسی ورکشاپ‘ کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں میڈیا عوامی رائے سازی پر گہرا اثر ڈال رہا ہے، تاہم پولرائزیشن اور غلط معلومات جیسے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقیدی سوچ کو فروغ دینا، مختلف معلوماتی ذرائع کو اپنانا اور معلومات کی تصدیق کو معمول بنانا ان مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔

ورکشاپ میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سویرا مجیب شامی نے ماسٹر ٹرینر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے میڈیا لٹریسی کی بنیاد، اقدار اور چیلنجز پر جامع لیکچر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے ارتقاء نے خبر رسانی، ترسیل اور کھپت کے انداز بدل دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائرل مواد، غلط معلومات کے بہاؤ، سنسرشپ کے رجحانات اور اخلاقی تقاضوں کو سمجھنا موجودہ میڈیا نظام کا درست تجزیہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔

اس موقع پر شعبہ ابلاغیات سرگودھا یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مدثر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا منظرنامہ تیزی سے منقسم ہو رہا ہے، جہاں سنسنی خیزی اور منتخب خبروں کی کھپت عوامی مباحث کو متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلیٹ فارم مخصوص حرکیات، اخلاقی معیارات اور مواد کے تنقیدی تجزیے کو سمجھنا ان پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔

ڈائریکٹر ایچ آر ڈی سی امجد حسین جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ اور عملے کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ایک باشعور اور ذمہ دار معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے۔شرکائنے ورکشاپ کے دوران پاکستان میں میڈیا کے بدلتے ہوئے کردار اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر بھرپور تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
Advertisement