حکام آئی ایم ایف کو نیشنل فسکل پیکٹ پر عمل درآمد میں پیشرفت، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت بڑھانے کے اقدامات، اور کیپٹل مارکیٹ کی بہتری کے لیے جاری اصلاحات سے بھی آگاہ کریں گے


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے انسداد منی لانڈرنگ اور کرپشن سے متعلق اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ مطالبہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی معاشی ٹیم سے اہم ملاقات کی، جس میں قرض پروگرام کی دوسری اقتصادی جائزہ رپورٹ پر گفتگو ہوئی۔
مذاکرات میں ملکی معیشت کی حالیہ کارکردگی، محصولات میں اضافہ، اخراجات پر کنٹرول اور اصلاحاتی پیشرفت جیسے امور زیرِ غور آئے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے گورننس اینڈ کرپشن رسک اسسمنٹ سے متعلق بھی تازہ پیشرفت رپورٹ طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف وفد کو کرپشن کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی، اور صوبائی افسران کے مالی گوشواروں تک رسائی جیسے نکات شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں، صوبائی سطح پر انسداد منی لانڈرنگ ایجنسیز کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
شفاف ترقیاتی منصوبے اور مالیاتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال
حکام آئی ایم ایف کو نیشنل فسکل پیکٹ پر عمل درآمد میں پیشرفت، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت بڑھانے کے اقدامات، اور کیپٹل مارکیٹ کی بہتری کے لیے جاری اصلاحات سے بھی آگاہ کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطر پر فضائی حملے پر معذرت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکارو ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں 7.5 گھنٹے طویل سماعت، کارروائی 1 اکتوبر تک ملتوی
- 4 گھنٹے قبل

شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم
- 7 گھنٹے قبل

میٹا کا برطانیہ میں فیس بک و انسٹاگرام کی اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
- 4 گھنٹے قبل

پینٹاگون نے ہتھیاروں کی پیداوار 2 تا 4 گنا بڑھانے کی ہدایت دی
- 8 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
سرگودھا یونیورسٹی اور کیو بی ایس کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے
- 7 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
- 8 گھنٹے قبل

راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
- 7 گھنٹے قبل