راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
فیصلے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے لکھا کہ یہ انتہائی گھٹیا ظالمانہ فعل ہے ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے


راولپنڈی میں قوت سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت سے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جس ملزم منصور وحید نے اعتراف جرم کر لیا۔
علاوہ ازاں میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔
عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے فیصلہ میں لکھا کہ یہ انتہائی گھٹیا ظالمانہ فعل ہے ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

روس کا امریکا کو دو ٹوک جواب، کبھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، پیوٹن
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا مشیات کے خلاف اعلان جنگ، جلد وینزویلا کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی کا عندیہ
- 19 منٹ قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 14 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 14 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 17 ممالک نے مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کا منصوبہ مسترد کر دیا
- 14 منٹ قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ مصر، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 14 گھنٹے قبل













