سرگودھا یونیورسٹی اور کیو بی ایس کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے
معاہدے میں طلبہ کی رہنمائی، استعداد کار میں اضافہ، انٹرن شپس، کیریئر کے مواقع اور پی ایچ ڈی و پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کے لیے مالی و تعلیمی معاونت شامل ہے

.jpeg&w=3840&q=75)
سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا اور آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ نجی کمپنی کیو بی ایس کراچی کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی اور کیو بی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فراز احمد نے دستخط کیے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور دونوں اداروں کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔اس معاہدے کا مقصد تحقیق، ترقی اور کمرشلائزیشن کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ایم او یو میں طلبہ کی رہنمائی، استعداد کار میں اضافہ، انٹرن شپس، کیریئر کے مواقع اور پی ایچ ڈی و پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کے لیے مالی و تعلیمی معاونت شامل ہے، جن میں انڈسٹریل پی ایچ ڈیز، ایم ایس تھیسس، فائنل یئر اور کیپ سٹون پروجیکٹس شامل ہیں۔
مزید برآں، معاہدے کے تحت ریسرچ ایسوسی ایٹس کی تعیناتی، اساتذہ کے لیے اعزازیہ، طلبہ و اساتذہ کی سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی اور مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، ڈیٹا سائنس، روبوٹکس، آئی او ٹی، یو اے ویز اور آئی سی ڈیزائن جیسے جدید شعبوں میں مشترکہ اقدامات کے ساتھ ساتھ کیو بی ایس کے عملے کے لیے زبان کی تربیت اور سرٹیفیکیشنز فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔
دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ مضبوط انڈسٹری اکڈیمیا اشتراک ہی عصری چیلنجز سے نمٹنے اور طلبہ کو تیزی سے بدلتے ہوئے ٹیکنالوجی کے میدان میں درکار مہارتوں سے آراستہ کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اشتراک نہ صرف اطلاقی تحقیق کو فروغ دیتے ہیں بلکہ طلبہ کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع بھی بڑھاتے ہیں۔

پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
- 8 گھنٹے قبل

پینٹاگون نے ہتھیاروں کی پیداوار 2 تا 4 گنا بڑھانے کی ہدایت دی
- 8 گھنٹے قبل

شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم
- 7 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی لانڈرنگ اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکارو ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

میٹا کا برطانیہ میں فیس بک و انسٹاگرام کی اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں 7.5 گھنٹے طویل سماعت، کارروائی 1 اکتوبر تک ملتوی
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطر پر فضائی حملے پر معذرت
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
- 7 گھنٹے قبل