مجوزہ منصوبے میں غزہ کی تعمیر نو، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی روک تھام، جنگ بندی اور ایک جامع امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے


پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کر دی۔
مسلم ممالک کے جاری مشترکہ اعلامیے میں صدر ٹرمپ کے اس مجوزہ منصوبے کو سراہا گیا جس میں غزہ کی تعمیر نو، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی روک تھام، جنگ بندی اور ایک جامع امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔
مسلم ممالک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وہ امریکا اور دیگر فریقین کے ساتھ مثبت اور تعمیری انداز میں بات چیت کے لئے تیار ہیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے جس کے نتیجے میں خطے کے عوام کے لئے امن، سلامتی اور استحکام ممکن ہو۔
مسلم ممالک کے جاری کردہ اعلامیہ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ امریکا کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے ایک جامع معاہدے پر کام کیا جائے گا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق اس جامع معاہدے کے تحت غزہ کو مکمل انسانی امداد کی فراہمی، فلسطینی عوام کی بے دخلی کو روکنا، مغویوں کی رہائی، تمام فریقین کے لیے سکیورٹی کی ضمانت، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا، غزہ کی تعمیرِ نو اور دو ریاستی حل کے تحت غزہ اور مغربی کنارے کو مکمل طور پر ایک فلسطینی ریاست میں ضم کرنا شامل ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق خطے کے امن اور سلامتی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

کامیڈین لکی ڈیئر سپرد خاک، شوبز انڈسٹری سوگوار
- 4 گھنٹے قبل

کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد رابطے منقطع
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم: تین دن میں جواب نہ آیا تو "افسوسناک نتائج" ہوں گے
- 4 گھنٹے قبل
کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
- 7 گھنٹے قبل

بغیر حماس کے فلسطین کا حل ممکن نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 4 گھنٹے قبل

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ روکنا ایجنڈے میں شامل تھا ، اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

ایل پی جی مزید سستی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے کی کمی
- 6 گھنٹے قبل

مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، 100 انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
- 9 گھنٹے قبل

خضدار آپریشن: فتنۃِ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

امریکی فوج میں "نرم رویے" کا دور ختم، غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت پر پابندی عائد
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے سیلاب پر سیاست افسوسناک ہے، مریم نواز کا چکوال میں خطاب
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے باعثِ فخر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل