ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جماعتوں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ اتحادی حکومت کے استحکام کے لیے اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے


حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیٹر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات سے جنم لینے والی کشیدگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اسحاق ڈار کے ذریعے مریم نواز کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے بیانات میں احتیاط برتیں، کیونکہ سخت زبان کے جواب میں سخت ردعمل آ سکتا ہے۔ رانا ثنااللہ سے گفتگو کرتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ پارٹی سخت بیانیے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم افہام و تفہیم اور سنجیدگی کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانا سب کے مفاد میں ہے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جماعتوں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ اتحادی حکومت کے استحکام کے لیے اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار
- 5 hours ago

پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے والے 139 آن لائن پلیٹ فارمز بے نقاب
- 4 hours ago

آزاد کشمیر: حکومت کی مذاکرات کی اپیل، ایکشن کمیٹی کا احتجاج برقرار
- 2 hours ago

طالبان حکومت نے افغانستان میں انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی تردید کر دی
- an hour ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 hours ago

66 ہزار فلسطینی شہید: غزہ انسانی بحران کی انتہا پر پہنچ گیا
- 2 hours ago

ن لیگ کی تنقید پر خاموش نہیں رہیں گے: قمر زمان کائرہ
- 4 hours ago

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ ادارے الرٹ
- 5 hours ago

اگلا بجٹ اب ایف بی آر نہیں، وزارتِ خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس بنائے گا: وزیر خزانہ
- 6 hours ago

پودے آپ کے وائی فائی کی رفتار کیوں سست کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق حیران کن انکشافات کے ساتھ
- 6 hours ago

سیب اور دیگر پھل پھیپھڑوں کو آلودگی سے بچاتے ہیں، نئی تحقیق
- 2 hours ago
قطر پر حملہ ہوا تو امریکا مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر
- 2 hours ago