Advertisement
پاکستان

 سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے،مندوب عاصم افتخار

فلسطینی اپنی تقدیر کے خود مالک ہیں اور ان کی تقدیر آزادی ہے، ان کے حقِ خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ،عاصم افتخار

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 2nd 2025, 3:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے،مندوب عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے مسئلے پر ہونے والے ویٹو مباحثے میں مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اپنی تقدیر کے خود مالک ہیں اور ان کی تقدیر آزادی ہے، فلسطینیوں کو اب ان کے حقِ خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا اور نہ ہی قیام امن کو اب مزید مؤخر کیا جا سکتا ہے۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور او آئی سی رہنماؤں کے ساتھ حالیہ مشاورت کا بھی خیرمقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تباہی اور انسانی بحران پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

اپنے خطاب میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل غزہ میں خونریزی روکنے اور انسانی امداد کی قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گا۔

پاکستانی مستقل مندوب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور خصوصی طور پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانے اور تنازعہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

Advertisement
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 14 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 3 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 14 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • ایک دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 2 دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 3 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • ایک دن قبل
Advertisement