چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے،صدر مملکت کا انٹرویو
سی پیک کی کامیابی سے پورے خطے میں ترقی اور استحکام آئے گا، توانائی کے شعبے میں چین کے ساتھ شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جاری ہیں،صدرزرداری


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے،چین کا مستقبل تابناک ہے پورا مشرق ساتھ مل کر کام کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری ٹی وی سی جی ٹی این کے پروگرام ’’ورلڈ ٹوڈے‘‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی بے پناہ محبت انہیں بار بار یہاں لے آتی ہے، دورہ چین کے دوران جس شہر میں بھی گیا، عوام کی محبت اور اپنائیت نے دل جیت لیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 16 سے 17 بار چین کا دورہ کرچکے ہیں اور ہر بار انہیں وہی اپنائیت اور خلوص محسوس ہوا، صدر مملکت نے کہا کہ چین آج 14 سال پہلے کے مقابلے میں بالکل بدل چکا ہے اور اس کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
انٹرویو میں صدر مملکت نے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا جو پورے خطے کی ترقی اور روابط کے فروغ کا ذریعہ بنے گا،صدر زرداری نے کہا کہ چین نے ٹیکنالوجی اور محنت کے ذریعے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔ چین کی معیشت مضبوط ہوئی ہے اور عوام زیادہ خوشحال و مطمئن ہیں۔
انٹرویو میں صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین عملی شراکت دار ہیں اور زرعی، توانائی، ریلوے، تعلیم، صحت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو زرعی خودکفالت حاصل کرنی ہے تاکہ مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ پانی کی بچت، جدید آب پاشی، اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے، دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی گہرے ہیں اور ہم ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں چین کے لیے قریب ترین ہیں، ان کی ترقی سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،اسی طرح سی پیک کی ترقی سے پورا خطہ مستفید ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ چین کا جدید ٹرین سسٹم قابلِ دید ہے، اور پاکستان بھی ریلوے شعبے میں چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی سے پورے خطے میں ترقی اور استحکام آئے گا، جبکہ توانائی کے شعبے میں چین کے ساتھ شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔
انٹرویو میں صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر چین کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی چین کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ترقی ہر ملک کا حق ہے، سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، اور ہم پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago


