جوا یپ کیس: عدالت نے یوٹیوبرسعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت خارج کردی
دوران سماعت ملزم کے وکیل نےکہا اگر یہ ایپس غیرقانونی تھیں تو سب سےپہلے پی ٹی اے یا متعلقہ ادارے کو انہیں بلاک کرنا چاہیےتھا


لاہور: سیشن عدالت لاہور نے جوا ایپ کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےدرخواست خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطاقب ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرساجدہ چوہدری نےمحفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نےملزم یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کردی۔
دوران سماعت ڈکی بھائی کے وکیل نےعدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمےمیں کوئی ایک بھی گواہ موجود نہیں ہے،نہ ہی ان کےمؤکل کوکسی قسم کا نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی ایپ ریکور کی گئی ہے۔
وکیل نے مزید بتایا کہ انکوائری کا آغاز 30 جون کو ہوا، جبکہ ڈکی بھائی کو 13 اگست کو گرفتار کیا گیا اور مقدمہ 17 اگست کو درج کیا گیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیکا 37 لگائی اسکا مطلب یہ کہ کیا یہ غیر قانونی ایکٹویٹی ہے تو پہلے اسکو بلاک کیا جاتا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل نےمزیدکہا اگر یہ ایپس غیرقانونی تھیں تو سب سےپہلے پی ٹی اے یا متعلقہ ادارے کو انہیں بلاک کرنا چاہیےتھا، 2020 کر رول بھی انکوکہتے ہیں کہ اگر اسطرح غیر قانونی ایپس چل رہی ہیں تو انہیں بند کروائیں،جب تک مقدمہ درج ہوا، اس وقت تک پی ٹی اے نے ان ایپس کو نہ تو بین کیا تھا اور نہ ہی غیر قانونی قرار دیا تھا۔
بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ چوہدری نےوکلاکےدلائل کےبعدفیصلہ محفوظ کرلیا،نیشنل سائبر انوسٹیگیشن ایجنسی نے جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کررکھاہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago




