Advertisement
پاکستان

اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب پردھاوا بول دیا،کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ

عطا تارڑ نے پریس کلب میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلب میرے گھر کی طرح ہے اس واقعے کی صاف اور شفاف تحقیق کی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Oct 2nd 2025, 5:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب پردھاوا بول دیا،کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نے نیشنل پریس کلب پر دھاوا بولتے ہوئے کیفے ٹیریامیں توڑ پھوڑ کی اور پریس کلب کے ملازمین کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے تھے،کہ پولیس نے پریس کلب میں داخل ہو کر صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر ان پر تشدد اورلاٹھی چارج کرنا شروع کر دیا۔

سیکریٹری جنرل پی یو ایف جے ارشد انصاری نے اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی،ارشد انصاری نے وزیر اعظم سے اس واقعے پر فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میں اس واقعے کو حملہ تصور کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہر اقتدار میں صحافیوں پر تشدد کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے، حملے میں ملوث اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔، یہ واقعہ دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ پریس کلب نہیں کوئی پولیس لائن ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعا ت عطا تارڑ نے نیشنل پریس کلب میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے اس واقعے کی صاف اور شفاف تحقیق کی جائے گی۔

Advertisement
بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست

  • 8 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان

مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر

  • 10 گھنٹے قبل
برطانوی وزیراعظم کا اعلان  ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ

  • 8 گھنٹے قبل
آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی

  • 8 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ

  • 8 گھنٹے قبل
جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ

  • 8 گھنٹے قبل
غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement