وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستانی قوم کی امن پسندی اور انصاف کے لیے عزم کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ ضرورت مندوں کی مدد کے جذبے کی بھی نمائندگی کرتا ہے


وزیر اعظم شہباز شریف نے "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں پاکستانی وفد کی شرکت کو قوم کے جذبات، امن کی خواہش اور انسانی ہمدردی کے جذبے کی عکاسی قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی شہریوں کی باوقار شمولیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مشتاق احمد خان، مظہر سعید شاہ، وہاج احمد، ڈاکٹر اسامہ ریاض، اسماعیل خان، سید عزیز نظامی، اور فہد اشتیاق سمیت تمام پاکستانیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب افراد انسانی ہمدردی کے اعلیٰ اصولوں کے تحت ایک عظیم مشن کا حصہ بنے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستانی قوم کی امن پسندی اور انصاف کے لیے عزم کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ ضرورت مندوں کی مدد کے جذبے کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت پاکستان انسانی جانوں کے تحفظ، بلارکاوٹ امداد کی ترسیل اور محفوظ رسائی کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے، اور فلوٹیلا میں شامل پاکستانیوں کی فوری اور باعزت وطن واپسی کا بھرپور مطالبہ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق فلوٹیلا میں شامل تمام کشتیوں کو اسرائیلی فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے، اور ان میں سوار تمام افراد کو اسرائیل منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں سے انہیں یورپی ممالک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
گزشتہ شب اسرائیلی بحریہ نے 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل گلوبل فلوٹیلا کو گھیر لیا اور متعدد کشتیوں پر واٹر کینن (پانی کی توپیں) کا استعمال کیا گیا۔
یاد رہے کہ غزہ کے محصور اور قحط زدہ عوام کے لیے امداد لے جانے والے اس قافلے میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور معروف عالمی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت تقریباً 500 افراد سوار تھے۔

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

ہنگو میں 2 دھماکے، چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
- 6 گھنٹے قبل

جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
- 3 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی پرپابندی کیلئےوزارت داخلہ کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

بھارت: ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا،آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
- 7 گھنٹے قبل
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہو نگے، طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،دہلی دوسرے نمبر پر
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں 6ویں بین الاقوامی لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس 2025 کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل

ٹانک : سیکیورٹی فورسز کاکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل








