اب تک 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے معاہدے ہو چکے ہیں، اور ٹی سی پی کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے علاوہ کسی بھی نئی درآمد سے گریز کیا جائے


حکومت نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزارتِ قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) اب چینی کی مزید درآمد نہیں کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی دستیاب مقدار تسلی بخش ہے، اس لیے درآمد کی فوری ضرورت باقی نہیں رہی۔ اس فیصلے کے تحت چینی کی درآمد صرف اُن معاہدوں تک محدود رہے گی جو پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔
اب تک 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے معاہدے ہو چکے ہیں، اور ٹی سی پی کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے علاوہ کسی بھی نئی درآمد سے گریز کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں اب رد و بدل کر کے درآمدی حجم کو کم کر دیا گیا ہے۔

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کا پاکستان سے انخلا، اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹنگ پر غور
- 4 گھنٹے قبل

آزاد کشمیراحتجاج : مذاکراتی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی ، مزید اقدامات جاری
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ترکی: استنبول میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

اے بی ڈویلیئرز: ایشیا کپ میں بھارتی رویہ کھیل کی روح کے خلاف تھا
- 6 گھنٹے قبل

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فوجی اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متاثر
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا
- 7 گھنٹے قبل

"انسٹاگرام مائیک سے باتیں نہیں سنتا، ایڈم موسیری نے افواہ مسترد کر دی
- 4 گھنٹے قبل

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی
- 4 گھنٹے قبل

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر روک کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل
کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ، چوہدری سرور
- 6 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130 رنز کا ہدف دیا
- 7 گھنٹے قبل