P&G کی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کاروباری پورٹ فولیو کی تنظیم نو، سپلائی چین کو مؤثر بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینا ہے


معروف ملٹی نیشنل ادارے پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) کی ایک ذیلی کمپنی نے پاکستان میں اپنا کاروبار مرحلہ وار سمیٹنے کا اعلان کر دیا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹنگ کے عمل پر غور شروع کر دیا ہے۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنی کاروباری حکمت عملی میں تبدیلی کے تحت پاکستان میں تجارتی سرگرمیاں محدود کر رہی ہے۔
خط کے مطابق یہ فیصلہ P&G کی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کاروباری پورٹ فولیو کی تنظیم نو، سپلائی چین کو مؤثر بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینا ہے۔
اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز جلد ایک اجلاس طلب کرے گا، جس میں تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے PSX سے ڈی لسٹنگ کے مراحل پر غور کیا جائے گا۔
ادھر کمپنی نے ایک علیحدہ بیان میں واضح کیا ہے کہ اگرچہ وہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور براہِ راست تجارتی سرگرمیاں بند کر رہی ہے، تاہم تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے صارفین کو اپنی مصنوعات کی فراہمی جاری رکھے گی۔

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فوجی اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متاثر
- 3 hours ago

اے بی ڈویلیئرز: ایشیا کپ میں بھارتی رویہ کھیل کی روح کے خلاف تھا
- 6 hours ago
کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ، چوہدری سرور
- 6 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ترکی: استنبول میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 hours ago

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی
- 4 hours ago

آزاد کشمیراحتجاج : مذاکراتی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی ، مزید اقدامات جاری
- 6 hours ago

"انسٹاگرام مائیک سے باتیں نہیں سنتا، ایڈم موسیری نے افواہ مسترد کر دی
- 4 hours ago

وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا
- 7 hours ago

حکومت نے چینی کی مزید درآمد پر پابندی لگا دی
- 4 hours ago

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر روک کا حکم
- 3 hours ago

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130 رنز کا ہدف دیا
- 7 hours ago