میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگااسکے خلاف کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
پریس کلبز صحافت کے ’ایوان‘ ہیں، ان کے تقدس کو پامال کرنا نہایت افسوسناک ہے،سینیٹر عرفان صدیقی


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،گزشتہ روز پریس کلب میں پیش آنے والے واقعے میں جو بھی ملوث ہو گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل پریس کلب واقعے پر صحافیوں نے ایوان سے واک آوٹ کیا، پارلیمنٹ صحافیوں کے بغیر نامکمل ہے،ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، کل وزیرداخلہ کے حکم پر پریس کلب گیا اور وہاں ہونے والے واقعے پر ہم نے غیر مشروط معافی مانگی۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت کامزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر صحافیوں سے بات چیت کی اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔
دوسری جان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا کہ پریس کلبز صحافت کے ’ایوان‘ ہیں، ان کے تقدس کو پامال کرنا نہایت افسوسناک ہے، پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والےکسی صحافی پر تشدد کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہوسکتا۔
انہوں نےکہا کہ اسلام آباد پریس کلب واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ اچھا اقدام ہے تاہم یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، ایسے اقدامات کی مستقل روک تھام کا ٹھوس انتظام نہایت ضروری ہے۔
میڈیا سے گفتگومیں عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کرکے انہیں سزا ملنی چاہیے، تحقیقات کو شفاف رکھتے ہوئے صحافی تنظیموں کو بھی شریک رکھا جائے۔

زمبابوے اورنمیبیا نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

تابش ہاشمی اپنی کامیڈی اور مزاحیہ میزبانی کے بعد بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان قونصلیٹ دبئی کا یو اے ای میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کیلئے اہم پیغام
- 3 گھنٹے قبل

ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے،اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب :حالیہ سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
- 8 منٹ قبل

غزہ کا 20 نکاتی منصوبہ: ٹرمپ اگر دو ریاستی حل کی طرف جاتے ہیں تو روس حمایت کرے گا، پیوٹن
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف-تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی
- 2 گھنٹے قبل

چینی جنگی طیارے جے۔35 نے اہم عسکری سنگ میل عبور کر لیا
- 14 منٹ قبل

غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟اسدقیصر
- 16 منٹ قبل