ٹورنامنٹ کے لیے باقی تین ٹیموں کا تعین امریکا، ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجن کے کوالیفائرز سے ہو گا جس کے بعد مکمل لائن اپ کا اعلان کیا جائے گا۔


دبئی: زمبابوے اور نمیبیا نے افریقہ ریجن سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق افریقی کوالیفائرز کے سیمی فائنلز میں نمیبیا اور زمبابوے نے فتح حاصل کرکے میگا ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے،نمیبیا نے افریقی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں تنزانیہ کو جبکہ زمبابوے نے دوسرے سیمی فائنل میں کینیا کو 7 وکٹ سے زیر کرکے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
اس سے قبل یورپی کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی تھی اس کے علاوہ نیدرلینڈز بھی یورپ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہو گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی،جن میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے باعث براہِ راست ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔
جبکہ پاکستان، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی ہے۔
ٹورنامنٹ کے لیے باقی تین ٹیموں کا تعین امریکا، ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجن کے کوالیفائرز سے ہو گا جس کے بعد مکمل لائن اپ کا اعلان کیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹیموں کی بڑی تعداد اور نئے ممالک کی شمولیت نے شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago







