غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟اسدقیصر
اتنے بڑے فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جا رہے ہیں، نہ پارلیمنٹ سے بات ہوئی، نہ اتحادیوں سے، نہ قوم کو اعتماد میں لیا گیا،رہنما پی ٹی آئی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلا س سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کھل کر بات نہیں کی، اہم فیصلے پردے کے پیچھے طے کیے جا رہے ہیں، جنہیں عوام کے نمائندوں سے چھپایا جا رہا ہے۔
اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جا رہے ہیں، نہ پارلیمنٹ سے بات ہوئی، نہ اتحادیوں سے، نہ قوم کو اعتماد میں لیا گیا۔
اسد قیصر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے غزہ امن معاہدے سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس قومی معاملے پر ”آئیں بائیں شائیں“ کرنے سے قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سوال اٹھایا کہ غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟ سینیٹر مشتاق فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے، اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا، حکومت فوری اقدام کرے۔
اسد قیصر نےمزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکات منظر عام پر آنے سے پہلے ہی وزیراعظم ہر شرط مان چکے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پہلے ہی جھک چکی ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف نے یہ بھی کہا کہ حرم شریف کے لیے ہم سب کی جانیں قربان ہیں، لیکن اس جذبے کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
اسد قیصر نے واضح کیا کہ اگر فلسطینیوں کی مشاورت کے بغیر کوئی معاہدہ کیا گیا تو وہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں مانا جائے گا جس میں فلسطینیوں کی رائے شامل نہ ہو۔

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر
- 11 منٹ قبل

چینی جنگی طیارے جے۔35 نے اہم عسکری سنگ میل عبور کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگااسکے خلاف کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
- 3 گھنٹے قبل

زمبابوے اورنمیبیا نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب :حالیہ سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

غزہ کی جانب ایک اور امدادی فلوٹیلا روانہ، اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
- 37 منٹ قبل

تابش ہاشمی اپنی کامیڈی اور مزاحیہ میزبانی کے بعد بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار
- 4 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف-تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
- 3 گھنٹے قبل

ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے،اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل