مذاکراتی کمیٹی کے رکن امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات نے بھارت کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا ہے


وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات نے بھارت کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا ہے۔
اسلام آباد واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں خونریزی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ آزاد کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ہمارا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، اور پاکستان ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ آزاد کشمیر میں حالیہ واقعات افسوسناک تھے، مگر اب صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معمولاتِ زندگی بحال ہو چکے ہیں، اور مذاکرات کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کے مفادات کو مدنظر رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود مسائل حل کرنے کی پوزیشن میں ہیں، اور یہ مذاکرات دراصل جمہوریت اور عوام کی کامیابی ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ انتظامی کمزوریوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، اور وفاقی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے معاہدے کی کامیابی پر آزاد کشمیر کے عوام کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے درمیان کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں امن بحال ہوا ہے، اور ان کے تمام جائز مطالبات حل کیے جائیں گے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 9 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 6 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 7 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago



