پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کاحماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم
اردن، امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر کی غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز پر حماس کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا


پاکستان نے مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ماہر ٹیکنوکریٹس کی عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز پر حماس کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ بیان میں حماس کے یرغمالیوں کی رہائی اور عملدرآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات کے آغاز کے فیصلےکو بھی سراہا گیا اور امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل سے فوری بمباری روکنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا گیا۔متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں قیامِ امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، مشترکہ بیان کے مطابق یہ پیشرفتیں جامع، پائیدار جنگ بندی کے لیے حقیقی موقع فراہم کرتی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے، فوری امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا اور مشترکہ بیان میں حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ماہر ٹیکنوکریٹس کی عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔
وزرائے خارجہ نے تجویز پر عملدرآمد کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے فوری مذاکرات کے آغاز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے فوری خاتمے، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کے عدم انخلا کو یقینی بنایا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالے، تمام ممالک نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ واپسی، غزہ اور مغربی کنارے کے اتحاد پر زور دیا۔
اس کے علاوہ وزرائے خارجہ نے تمام فریقوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی مکینزم اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیرنو کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن کے قیام کی حمایت کی۔

وزیراعظم ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورہ پر کوالالمپور کے لیے روانہ
- 6 hours ago

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان
- 6 hours ago

گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے سرگرم عمل ہیں، دفتر خارجہ
- 6 hours ago

بلوچستان : مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

دوحہ پر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے
- 2 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ
- 3 hours ago

وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات کے باوجود آئی جی خیبرپختونخوا نے ایمل ولی خان کی سیکورٹی واپس لے لی
- 4 hours ago

راولپنڈی اور لاہور کے مابین چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ
- an hour ago

مانسہرہ: زمین کےتنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل اور 2 زخمی، ملزم گرفتار
- an hour ago

ابرار احمد کے بعد ایک اور نامور کرکٹر رشتہ ازدواج سے منسلک ،ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت
- an hour ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 نئے مریض رپورٹ
- 5 hours ago

مستقبل کے معماروں کو سلام،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- an hour ago