فائرنگ کے نتیجے زخمی ہونے والوں میں سلیمان ولد خدا بخش اور ثنا اللہ ولد محمد یونس شامل ہیں ، جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ منتقل کر دیا گیا،پولیس


مانسرہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کے قتل جبکہ دو زخمی ہو گئے،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود متیال گاؤں میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دیرنہ دشمنی نے 4 افراد کی جان لے لی جبکہ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔
فائرنگ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئیںہیں ،جبکہ جاں بحق ہونے والوں میںچن زیب ولد عبدالرحمٰن ،عبداللہ ولد سلمان، رفاقت اور حقنواز پسران محمد انور شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے زخمی ہونے والوں میں سلیمان ولد خدا بخش اور ثنا اللہ ولد محمد یونس شامل ہیں ، جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز ملزم عبد الحمید ولد یونس اپنے بھتیجے کے ہمراہ متہال میں اپنے قریبی عزیز کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے گیا جہاں ان کے دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے،گفتگو کے دوران ملزم کی وہاں موجود دیگر لوگوں سے تلخ کلامی ہوئی اور پھر معاملہ فائرنگ تک پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کے ڈی ایس پی خود جائے وقوع پر موجود ہیں اور تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 7 گھنٹے قبل

ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اللہ کی طرف سے نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل
- 2 گھنٹے قبل

آخری ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنزکا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 27 منٹ قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 44 منٹ قبل

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

سعودی عرب کی مختلف امراض میں مبتلا افراد پر حج کرنے پر پابندی، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو
- 3 گھنٹے قبل

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- 7 گھنٹے قبل














