عرب صارفین نے ماسو بورتولازی کے اس روحانی سفر کو ”ظلم کی اندھیری کوٹھڑی سے ایمان کی روشنی تک کا سفر” قرار دیا۔


استنبول: غزہ کے لیے امداد لے جانے والی ” گلوبل صمود فلوٹیلا” کے اطالوی کارکن توماسو بورتولازی نے اسرائیلی حراست کے دوران اسلام قبول کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ امدادی سامان لے جانے والے صمود فلوٹیلا کے اطالوی کارکن نے گرفتاری کے بعد دوران قید اسلام قبول کیا اور رہائی کے بعد اپنے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قید میں ایک روحانی لمحہ ان پر وارد ہوا جس نے ان کے دل کو سکون اور یقین عطا کیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے مجھے سکینت اور یقین بخشا۔

انہوں نے کہا کہ اس کیفیت اور روحانی تجربے کے نتیجے میں انہوں نے اسرائیلی جیل میں ہی اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
شول میڈیا پر موسوبورتولازی کی اسلام قبول کرنے کی خبر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
عرب صارفین نے ماسو بورتولازی کے اس روحانی سفر کو ”ظلم کی اندھیری کوٹھڑی سے ایمان کی روشنی تک کا سفر” قرار دیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حراست سے رہائی پانے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے ہیں۔ ان میں 36 ترک شہریوں کے علاوہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، موریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے کارکن بھی شامل ہیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک گھنٹہ قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 11 گھنٹے قبل





