بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل
دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا، دونوں ملزمان کے سوالنامے 29، 29 سوالات پر مشتمل ہیں۔


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونے آج ہونے والی سماعت میں کیس کے آخری گواہ پر جرح کی گئی، توشہ خانہ کیس میں وکلا نے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سیف، بیرسٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی، وکیل احمد مصر سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا، دونوں ملزمان کے سوالنامے 29، 29 سوالات پر مشتمل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت کے سوالنامے کا جواب 8 اکتوبر کو جمع کرائیں گے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی مزید سماعت 8 ٓٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago



