مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، سیلاب متاثرین کو امدادی چیکس دینے کی منظوری
اجلاس میں طے پایا کہ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ دیے جائیں گے۔


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو 17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک دینے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکج کے ساتھ متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں طے پایا کہ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ دیے جائیں گے، اسی طرح پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر3 لاکھ جب کہ کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر ڈیڑھ لاکھ تک امداد دی جائے گی۔
اسی طرح بڑے مویشی پر 5 لاکھ تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار اضافے کا اعلان کیا گیا ہے،جبکہ 25 فیصد فصل کے نقصان پر 20ہزار فی ایکڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں پنجاب کے 2855 دیہات میں آبیانہ اور ایگری کلچر انکم ٹیکس معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب کے خلاف جھوٹ پھیلانے کے ٹرینڈ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سب سیلاب متاثرین کو امداد ملے گی اور دریا کی گزرہ گاہ میں تعمیرات کی اجازت نہیں ملے گی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران خدمات سراانجام دینے والی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سینئر
منسٹر مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، عمران نذیر، کاظم پیرزادہ، رانا سکندرحیات اور صہیب بھرتھ کوخراج تحسین پیش کیا۔
جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے ماہانہ اضافے کا بھی اعلان کیا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہو گا ؟ پی ٹی آئی نے ناموں پر اتفاق کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

معاہدے کے بعد پاکستان نے نایاب اور قیمتی معدنیات کی پہلی کھیپ امریکہ روانہ کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

سال 2025 کا نوبل انعام برائے طب حاصل کرنے والی سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل
- 2 گھنٹے قبل

چین کی ایک اور بڑی کامیابی، اڑنے والا ونڈ ٹربائن تیار کرنے والا پہلا ملک گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

فی تولہ سونا ایک بار پھر ہزاروں روپے مہنگا ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

فرانس کے وزیر اعظم سباستیان لیکورنیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل نےغزہ امداد لیجانے والے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو یونان اور سلوواکیہ ڈی پورٹ کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی حکومت نے قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

صیہونی فورسز نے غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کےتفصیلات جاری کر دی
- 4 گھنٹے قبل