ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنےعہدے پر خدمات جاری رکھیں گے،سیکیورٹی ذرائع
ستمبر 2024ء میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفیٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا


راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے، ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی ہے،تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ توسیع کتنی مدت کے لیے ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی اعلان یا نوٹی فکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2024ء میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفیٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔
معمول اور روایت کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلامیہ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے لیفیٹننٹ جنرل عاصم ملک کو اپریل 2025ء میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 4 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 4 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago




