جی این این نیوز کی خبر پر ایکشن،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ سیل
جی این این کے رپورٹر رانا مجاہد کو کوریج کرنے پر تھیٹر انتظامیہ کی جانب سے تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔


گوجرانوالہ: جی این این نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ میں رات ایک بجے کے بعد بھی ڈرامہ جاری رکھا جا رہا ہے جبکہ پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے تمام تھیٹرز کو رات ایک بجے تک بند کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا،تاہم پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ نے انتظامی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے شو جاری رکھا۔

تھیٹرکی جانب سے ایس او پیز کی ہونے والی خلاف ورزیی پر جب جی این این کے رپورٹر رانا مجاہد نے معاملہ اٹھایا تو تھیٹر مالک نے مسلح افراد کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،ایک گھنٹے تک حبس بے میں رکھا اور زخمی حالت میں باہر پھینک دیا۔
پولیس کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی ملوث افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی،، بعد ازاں خبر نشر ہونے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب تھیٹر سیل کردیا گیا۔
گوجرانوالہ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے پنجاب آرٹس کونسل کے عملے کو طلب کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

کاروبای ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 7 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پراپیگنڈے کی تردید، اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی فوجی تعاون زیر غور ہے،پاکستان
- 3 گھنٹے قبل

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 5 گھنٹے قبل














