سپریم کورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ
ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی لیکن ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے،جسٹس جمال


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 26 وین آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی لیکن ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے۔
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا حکومت کا لائیو اسٹریمنگ سے متعلق کیا موقف ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہوتی ہے۔
اس موقع پر جسٹس محمدعلی مظہر بولے یعنی بینچ جو فیصلہ کرلے اس پر راضی ہیں۔
دوران سماعت کے پی حکومت کے وکیل نے کہا کہ بینچ کےکسی جج پرذاتی حیثیت میں کوئی اعتراض نہیں، چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت کےلیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔
بعد ازاں آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کیں اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس: افغانستان کو آزاد، پُرامن ملک بنانے کے عزم کا اعادہ، اعلامیہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت نےآزاد کشمیر میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کے دورہ ملائیشیاکےحوالےسے دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا
- 36 منٹ قبل

پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا
- 4 گھنٹے قبل

وزیرتجارت جام کمال کی ملائیشین وزیر برائے ڈیجیٹل سے ملاقات، مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع، قیمت کیا ہو گی؟
- 5 گھنٹے قبل

فزکس کا نوبیل انعام کوانٹم ٹیکنالوجی میں انقلابی تجربات کرنے والے 3 سائنسدانوں کے نام
- 5 گھنٹے قبل

ایران: کردستان میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلی مریم نواز کا’ ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے اوربدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،سابق سینیٹر مشتاق
- 11 منٹ قبل

نیشنل گرڈ کمپنی نے 50ویں واپڈا انٹر یونٹ بیڈمنٹن مقابلے جیت لیے
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع
- ایک گھنٹہ قبل