وزیرتجارت جام کمال کی ملائیشین وزیر برائے ڈیجیٹل سے ملاقات، مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال
دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم کیا


کوالا لمپور:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میںدونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس (پاشا) اور نیشنل ٹیک ایسوسی ایشن آف ملائیشیا (پی آئی کے او ایم) کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے دوران ہونے والے ایم او یو پر دستخط پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ڈیجیٹل روابط کو نمایاں طور پر مضبوط اور گہرا کریں گے۔
دوران ملاقات دونوں وزراء نے مشترکہ طور پر ٹیک کنیکٹ کانفرنس کا افتتاح بھی کیا اور ملائیشیا اور پاکستان کی سرکردہ اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے شرکا سے کلیدی خطابات بھی کیے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago





