بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 17 افراد ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد مسافروں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں


بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں گزشتہ شب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی زد میں مسافر بس آگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر بس میں سوار 15 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد مسافروں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سے 35 سوار افراد پر مشتمل بس مروٹن سے گھومروئن کی جانب جارہی تھی کہ یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے اب تک 15 لاشیں نکال لیں اور 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 گھنٹے قبل




