مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فی تولہ سونا 8 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے کا ہو گیا


سونے کی قیمتیں ساتوں آسمان پر پہنچ گئیں جس کے بعد مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں سونا 84 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 39 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا، جو اب تک کی بلند ترین قیمت قرار دی جا رہی ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ فی تولہ سونا 8 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے اور 10 گرام سونا 7 ہزار 202 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد بڑھ کر 4011 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 4033 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
سونے کی عالمی قیمت میں 2025 کے آغاز سے اب تک 53 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو اگلا بڑا ہدف پانچ ہزار ڈالر فی اونس ہوسکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمت بڑھنے کی اہم وجوہات میں عالمی قرضوں میں اضافہ، سیاسی بے چینی، ڈالر کی کمزوری اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونا خریدنا شامل ہیں۔
امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے بھی سرمایہ کاروں کو پریشان کر رکھا ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے اہم معاشی رپورٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ اب مارکیٹ یہ توقع کر رہی ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو رواں ماہ اور دسمبر میں شرحِ سود میں مزید کمی کرے گا۔
دوسری جانب، فرانس اور جاپان میں سیاسی بحران نے بھی سونا خریدنے کا رجحان بڑھا دیا ہے۔ جاپان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد اضافی اخراجات کے خدشے نے مارکیٹ کو مزید غیر مستحکم کر دیا ہے۔
دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ چاندی 48 ڈالر، پلاٹینیم 1658 ڈالر، اور پیلیڈیم 1361 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو آنے والے سالوں میں سونا مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 گھنٹے قبل





