پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب بانی کے ساتھ ہیں، علی امین کل گورنر کو استعفیٰ بھجوائیں گے،گوہرخان
علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ علیمہ خان کا معاملہ نہیں ہےاور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے تمام لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،علی امین بانی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کل گورنر خیبر پختونخوا کو استفعفی بھجوائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے،اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست میں کوئی کردار ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کچھ دیر بعد پشاور روانہ ہوں گے، علی امین گنڈا پور اپنا استعفی گورنر کو بھجوائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ میں خود اس بات کا مجاز نہیں کہ کسی کا استعفیٰ منظور یا مسترد کروں، خان صاحب نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اگر کوئی تبدیلی ہو تو اسے آئینی تقاضوں کے مطابق انجام دیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ٹوتھرڈ میجورٹی برقرار رہے گی،پی ٹی آئی کا ہر ورکر گراؤنڈ سے آیا ہے،علی امین گنڈاپور کے کردار کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا، بانی کی سوچ کے مطابق صوبہ آگے بڑھے گا اور بانی کہ ہدایت کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ دینا ایک آئینی معاملہ ہے، علی امین گنڈا پور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بانی کی ہدایت کے مطابق خیبرپختونخوا آگے بڑھے گا،جبکہ نئے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں جو بھی ٹیم بنے گی ہم سب انہیں سپورٹ کریں گے۔
چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ علیمہ خان کا معاملہ نہیں ہے، تحریک انصاف نے ہر اس آپریشن کی مخالفت کی جس میں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑے، صوبائی حکومت نے کبھی آپریشن کی اجازت نہیں دی، علی امین گنڈاپور نے بہترین رول ادا کیا۔

علی امین گنڈاپور وزارت اعلی کے عہدے سے مستعفی ، استعفیٰ گورنر کو ارسال
- 11 منٹ قبل

امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے، جنید اکبر کا ٹویٹ
- 5 گھنٹے قبل

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے بھارتی پنجابی گلوکار انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سوشل میٖڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں د و روز کی توسیع
- 5 گھنٹے قبل

شعبہ کیمسٹری کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 3 سائنس دانوں کے نام
- 6 گھنٹے قبل

عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آ گیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈ ا پور کا عہدے سےمستعفی ہونےکا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

سلمان اکرم راجہ کی علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق ،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلی ہونگے
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا اردن کے وزیر خارجہ سے رابطہ،سینیٹرمشتاق کی رہائی اور واپسی میں تعاون کو سراہا
- 39 منٹ قبل

پاک -سعودی تعلقات غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہےاس کو مزید مضبوط بنائیں گے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا:نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
اورکزئی آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم،فیؒلڈ مارشل کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل