خیبر پختونخوا:نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا
کے پی اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی،جبکہ پی ٹی آئی کو 90 سے زائد اراکین کی اکثریت حاصل ہے


پشاور: نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو ارسال کریں گے، گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔
گورنر کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی،جس کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔
نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے سپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا، اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ کے پی اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی،جبکہ پی ٹی آئی کو 90 سے زائد اراکین کی اکثریت حاصل ہے، اور بنا کسی اتحادی جماعت کے بغیر دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 hours ago







