اسرائیلی بربریت کا خاتمہ،غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، مصری صدر
اسرائیلی حکومت بھی آج شام تک تصدیق کر دے گی، عبدالفتاح السیسی


مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، اسرائیلی حکومت بھی آج شام تک تصدیق کر دے گی۔
مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اہم لمحہ ہے، شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے، مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے، وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قائم کرنے اورجنگ کے خاتمے کامعاہدہ طے پایا گیا، اسرائیلی عہدیدار کے مطابق غزہ سے20اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتواریا پیرکومتوقع ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اطلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کی تکالیف کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا، دنیا امن کی فتح کے تاریخی لمحے کا مشاہدہ کررہی ہے، دنیا ایک تاریخی لمحے کی گواہ ہے،جہاں امن کی فتح حاصل کی۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے کی منظوری کیلئے سکیورٹی کابینہ اورحکومت کا اجلاس آج شام طلب کررکھا ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر پہنچائیں گے، حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلیوں کے انخلا اور یرغمالیوں کے تبادلے کو محفوظ بنانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔
حماس نے امریکی صدر، عرب ثالثوں اور بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کے لیے پابند کریں اور اسے کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی سے روکیں۔
قطری وزارت کا بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر معاہدہ طے پا گیا ہےجس کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور امداد کی فراہمی ممکن ہو گی۔
علاوہ ازیں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس امن کے قیام میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، فریقین معاہدے کی شرائط پر سختی سے عمل کریں۔
کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے کہا کہ وہ اس بات پر بہت پر سکون محسوس کر رہے ہیں کہ یرغمالی جلد اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل جائیں گے، برسوں کی شدید تکالیف کے بعد امن بالآخر قائم ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیر لاین نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دیے گئے تعاون سے حوصلہ افزا محسوس کر رہی ہیں، اب تمام فریقوں کو معاہدے کی شرائط پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے اور یہ تباہ کن جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا حقیقی موقع‘ پیش کرتا ہے۔
دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ وہ اس بات پر انتہائی خوش ہیں کہ مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی جدوجہد اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی۔
ادھر سعودی عرب نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے معاہدے سے مکمل اسرائیلی انخلا، سلامتی واستحکام کی بحالی ہوگی،امید ہے معاہدے سے دوریاستی حل اورجامع امن کیلئے عملی اقدامات شروع کرے گا۔

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت
- 33 minutes ago

خیبر پختونخوا وزیر اعلی انتخاب: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار
- 2 hours ago

نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم
- 5 hours ago

اے این ایف کی ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیاں ، 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
- 5 hours ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم ڈاک منایا جا رہا ہے
- 4 hours ago

جنوبی افریقہ کو بڑادھچکا، اہم باؤلر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گیا
- an hour ago

ڈی آئی خان آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
- 4 hours ago

نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ریلوے ملازم شہید
- 4 hours ago

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس
- an hour ago

گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا
- 3 hours ago

ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے ناول نگارلازلو کراسناہورکائی کے نام
- 22 minutes ago