خیبر پختونخوا وزیر اعلی انتخاب: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے 25 اگست کے حکم کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے وزارت اعلی کے الیکشن سے قبل صوبائی اور قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین کو آزاد قرار دے دیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تمام اراکین بھی آزاد تصور ہوں گے۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ اور قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشنز ازسرنو ترتیب دی گئی ہیں ، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ارکان کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہو گی۔
خیا ل رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے 25 اگست کے حکم کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے25 اگست 2025 کے تفصیلی فیصلے کے بعد اراکین کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی۔
واضح رہے کہ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 92 ہےجن میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے 17،17 ارکان ہیں۔
اسی طرح پیپلزپارٹی کے 11،عوامی نیشنل پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی ہیں،جبکہ پی ٹی آئی نطریاتی کے 3 ارکان بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کا حصہ ہیں۔ سنی اتحاد کونسل جماعت تسلیم،ایک رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ ہے۔

ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے ناول نگارلازلو کراسناہورکائی کے نام
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا عندیہ: غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کا جلد دورہ کروں گا
- 18 منٹ قبل

اسحا ق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی امن واستحکام تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین کو آزاد قرار دے دیا
- 22 منٹ قبل

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس
- 4 گھنٹے قبل

کابینہ کی منظوری کے 24 گھنٹے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگا، حکومتی ترجمان
- ایک گھنٹہ قبل

گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی افریقہ کو بڑادھچکا، اہم باؤلر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم ڈاک منایا جا رہا ہے
- 6 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت
- 3 گھنٹے قبل