اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی


اسلام آباد:اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئےجہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد جمعرات کو نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار،فلسطین کے حق اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاست دانوں سمیت معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی موجود تھیں۔
تاہم جیسے ہی یہ قافلہ غزہ کے قریب پہنچا، اسرائیلی فورسز نے اسے روک لیا اور جہاز پر سوار تمام کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کر دیا۔
اس سے قبل سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی کہ سابق سینیٹر محفوظ طور پر پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔
Alhamdulillah, Senator Mushtaq Ahmad has safely departed for Pakistan.
— Pakistan Embassy Jordan (@PakinJordan) October 8, 2025
In accordance with the instructions of the Honorable Deputy Prime Minister of Pakistan, the Embassy of Pakistan in Amman ensured all necessary arrangements were made for his safe and smooth departure.… pic.twitter.com/jjy30Tnrdm
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا تھا ’پاکستان کے معزز نائب وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق، اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے ان کی محفوظ اور ہموار روانگی کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا‘۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 21 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago



