سرینہ چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور میریٹ چوک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے،پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی


جڑواں شہروں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، ریڈ زون کو جانے والے 4 راستے مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔
سرینہ چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور میریٹ چوک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے،ریڈ زون کو جانے والے تمام گیٹس کو بھی بند کر دیا گیا۔
رات گئے فیض آباد کو مری روڈ، فیض آباد بس اڈا پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،زیرو پوائنٹ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،ایکسپریس وے پر کنٹینرز رکھے گئے لیکن راستہ بند نہیں کیا گیاصرف ایک گاڑی گزر سکتی ہے۔
کنٹینر لگنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، راول روڈ اور ناز سینما کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔
راول ڈیم چوک سے صدر راولپنڈی جانے والی سڑک بند ہے، صدر راولپنڈی سے راول ڈیم چوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہے، سوہان موڑ سے آئی جے پی کی طرف سڑک کھول دی گئی ہے۔
آئی جے پی سے راول ڈیم کی طرف سڑک بند ہے، دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے موبائل، انٹرنیٹ سروس کوبھی بند کر دیا ہے۔ سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل رہے گی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام مذہبی سیاسی جماعت کے مارچ کے پیش نظر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظرنافذ کی گئی ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت صوبے میں جلسے، جلوسوں اور دھرنے پر بھی پابندی ہوگی،اس کے علاوہ صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 7 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 13 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 13 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل





