انڈونیشین جمناسٹکس فیڈریشن کی سربراہ ایتا یولیاتی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی ٹیم ایونٹ میں شریک نہیں ہو رہی

.webp&w=3840&q=75)
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث وہ جکارتہ میں رواں ماہ منعقد ہونے والی عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیم کو 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں شریک ہونا تھا۔ تاہم، انڈونیشیا جو دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے اور اسرائیل کے ساتھ کوئی باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا، نے ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
انڈونیشین جمناسٹکس فیڈریشن کی سربراہ ایتا یولیاتی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی ٹیم ایونٹ میں شریک نہیں ہو رہی۔
دوسری جانب اسرائیلی جمناسٹکس فیڈریشن نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
انڈونیشیا کے سینئر وزیر برائے قانونی امور یسرل اہزا مہندرا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مقامی مذہبی گروہوں، بالخصوص علما کونسل، اور جکارتہ حکومت کی جانب سے اعتراضات کے بعد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انڈونیشیا کی اس دیرینہ پالیسی کے مطابق ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے جب تک وہ فلسطین کی مکمل آزادی اور خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتا۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والے اسرائیلی فوجی آپریشن، جو حماس کے ایک حملے کے بعد کیا گیا تھا، میں غزہ کی صحت حکام کے مطابق اب تک 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انڈونیشیا نے اس جنگ پر سخت تنقید کی ہے۔
یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی شہروں اور ایک میوزک فیسٹیول پر حملہ کیا، جس میں 1,200 افراد مارے گئے اور 251 کو یرغمال بنایا گیا۔
انڈونیشین سوشل میڈیا پر جب اسرائیلی ٹیم کی ممکنہ شرکت کی خبریں آئیں تو انسٹاگرام پر جمناسٹکس فیڈریشن کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے فلسطین کے حق میں درجنوں تبصرے دیکھنے میں آئے۔
اگرچہ موجودہ صدر پرابووو سوبیانتو کی حکومت نے اسرائیل کے حوالے سے نسبتاً نرم لہجہ اختیار کیا ہے، تاہم اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران پرابووو نے کہا کہ دنیا کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے، لیکن ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی کا تحفظ بھی ضروری ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ انڈونیشیا اور اسرائیل کے درمیان کھیلوں کے میدان میں کشیدگی ہوئی ہو۔ مارچ 2023 میں انڈونیشیا نے انڈر-20 ورلڈ کپ کے لیے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کیا، جس کے بعد فیفا نے انڈونیشیا سے ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی تھی۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 42 منٹ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل





