ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، سفری ریکارڈ کے مطابق ملزم نے کبھی بھی مالٹا کا سفر نہیں کیا تھا،ترجمان


کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے قومی اداراہ برائے احتساب بیورو(نیب )کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کو گزشتہ 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کامران احمد خان یوگنڈا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی حکام کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مالٹا کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ استعمال کیا، ملزم کے خلاف سال 2010 میں نیب کراچی میں ریفرنس درج ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یو اے ای فرار ہو گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے 6000 امریکی ڈالر کے عوض مالٹا کا مذکورہ پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، سفری ریکارڈ کے مطابق ملزم نے کبھی بھی مالٹا کا سفر نہیں کیا تھا۔
ملزم کا تعلق کراچی سے ہے جسے ایف آئی اے امیگریشن نے نیب حکام کے حوالے کردیا۔

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- 26 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 5 hours ago
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 2 hours ago

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 2 hours ago

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 2 hours ago

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- 36 minutes ago

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 2 hours ago

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 2 hours ago

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 6 hours ago

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 3 hours ago

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 6 hours ago